5 جنوری، 2009، 6:59 PM

نوری مالکی

عربی ممالک کی کمزوری اسرائیلی طاقت کا سبب بن گئی ہے

عربی ممالک کی کمزوری اسرائیلی طاقت کا سبب بن گئی ہے

مشہد – مہر خبررساں ایجنسی: عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے غزہ میں اسرائیلی بھیانک جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عربی حکومتوں میں ضعف و کمزوری نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ میں مسلمان بچوں ، عورتوں اور نہتے عوام پرہولناک اور بھیانک جرائم کے ارتکاب کی ہمت نہ کرتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزير اعظم نوری مالکی نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عربی ممالک فوجی ساز و سامان خریدنے پر بہت زیادہ پیسہ اور مبلغ خرچ کررہے ہیں اور اگر یہی رقم اسرائیل کے ساتھ مقابلہ پر خرچ کی جاتی تو سرطان  کے اس غدے کا کب سے خاتمہ ہوگيا ہوتا، مالکی نے عرب حکمرانوں میں باہمی اختلافات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ بعض نادان عرب حکمراں غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ایک معمولی سرحد کھولنے کے لئے تیار نہیں ہیں ، بعض عرب سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی مخالفت کررہے ہیں اور بعض عرب حکمرانوں نے حتی اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے پر بھی  پابندی عائد کردی ہے انھوں نے کہا کہ آج عرب حکرانوں کے سروں پر اسرائیل سوار ہے اور عرب حکمراں اسرائیلی صدر ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ بڑی گرمجوشی کےساتھ ہاتھ ملاتے ، مصافحہ کرتے اور قہقہہ لگاتےہیں اور ان کے کانوں میں فلسطینی بچوں کی رونے کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے۔

 

News ID 812583

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha